PESHAWAR:
روس کی ٹینس اسٹار ماریہ شراپواور باسکٹ بال کے کھلاڑی ساشا وجاسک کی منگنی ٹوٹ گئی۔
ماریہ شراپوا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ ذاتی معاملات کو چھپا کر رکھنےکی عادی نہیں، منگنی جب ہوئی تھی تب بھی اس کا اعلان خود کیا تھا اور جب یہ ٹوٹ رہی ہے تو اس بات کا اعلان بھی وہ خود ہی کر رہی ہیں۔
ماریہ نے کہا کہ وہ اور ساشا وجاسک مصروف رہنے کی وجہ سے ایک دوسرے کو کافی عرصے سے وقت نہیں دے پا رہے تھے۔
ماریہ نے کہا کہ ساشا اس قدر مصروف ہو گئے ہیں کہ وہ اپنے ہی گھر دس ماہ تک نہیں آئے، اس کے علاوہ ان کی دیگر ذمہ داریاں بھی بہت بڑھ گئی ہیں۔
ماریہ شراپووا نے کہا کہ وہ خود بھی ٹینس کے کھیل اور کاروباری مصروفیات میں الجھ گئی ہیں اس لئے انھوں نے ساشا سے باہمی مشاورت کے بعد یہ رشتہ توڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔