توہین عدالت کیس اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجم سیٹھی کو نوٹس جاری کردیا

نجم سیٹھی مسلسل عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کرکے تضحیک کر رہے ہیں، ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی

نجم سیٹھی مسلسل عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کرکے تضحیک کر رہے ہیں، ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی. فوٹو: فائل

ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔


جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے درخواست گزار احمد نواز کی جانب سے نجم سیٹھی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل عبدالرزاق نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود نجم سیٹھی بطور چیئرمین پی سی بی کام کر رہے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی چئیرمین پی سی بی کے طور پر کام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ نجم سیٹھی مسلسل عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کرکے تضحیک کر رہے ہیں اور یہ آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، عدالت نے نجم سیٹھی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتے میں جواب طلب کر لیا، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سیکریٹری پی سی بی کو بھی الیکشن کے لئے جسٹس ریٹائرڈ منیر اے شیخ سے رابطے کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Recommended Stories

Load Next Story