غازی عبدالرشید قتل کیس پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 نومبر تک ملتوی

چالان میں غازی عبدالرشید اورلال مسجدآپریشن کےدوران جاں بحق ہونیوالےافرادکی پوسٹمارٹم رپورٹ شامل نہیںکی گئی،وجیہہ الدین


ویب ڈیسک November 01, 2013
چالان میں غازی عبدالرشید اورلال مسجدآپریشن کےدوران جاں بحق ہونیوالےافرادکی پوسٹمارٹم رپورٹ شامل نہیںکی گئی،وجیہہ الدین. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پرآج سنایا جانے والا فیصلہ 4 نومبر تک موخرکردیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نے عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت کی، دوران سماعت مشرف کے وکیل الیاس صدیقی نے موقف اختیار کیا کہ عدالت پہلے ہی پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت مکمل کرچکی ہے، عدالت نے آج درخواست پر فیصلہ سنانا ہے، اس موقع پر ایڈووکیٹ قاری وجیہہ الدین نے کہا کہ پولیس نے عجلت میں چالان جمع کرایا، چالان میں غازی عبدالرشید اور لال مسجد آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کی پوسٹمارٹم رپورٹ شامل نہیں کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ چالان میں پوسٹمارٹم رپورٹ شامل کرنا لازمی ہے، جبکہ چالان میں مزید گواہوں کے بیانات بھی شامل نہیں ہیں۔

ایڈووکیٹ قاری وجیہہ الدین نے عدالت سے استدعا کی کہ پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر فیصلے کے بجائے بحث کے لئے مزید مہلت دی جائے، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے عبدالرشید غازی قتل کیس میں مشرف کی درخواست ضمانت پرسماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی، جبکہ عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں