1971 کی پاک بھارت جنگ میں اسرائیل نے بھارت کو ہتھیار فراہم کئے بھارتی اسکالر

بھارتی فوج نے وہ ہتھیارنہ صرف پاکستان کیخلاف استعمال کئے بلکہ بنگلادیشی تنظیم’’مقتی باہنی‘‘کو بھی فراہم کئے، اسکالر


ویب ڈیسک November 01, 2013
اس وقت کی بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے بھارتی سفارت خانے کے چارج ڈی افیئر برجیش مشرا کے ہاتھ چینی انتظامیہ کو جنگ سے دور رہنے کے پیغامات بھی بھجوائے تھے، بھارتی اسکالر فوٹو: فائل

بھارتی تھنک ٹینک ''سینٹر فار پالیسی ریسرچ'' کے سینیئر اسکالر سریناتھ راگھوان نے اپنی نئی کتاب ''نائنٹین سیونٹی ون'' میں انکشاف کیا ہے کہ 1971 کی پاک بھارت جنگ میں اسرائیل نے سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود بھارت کو ہتھیار فراہم کر کے جنگ میں مدد کی تھی۔

سریناتھ راگھوان نے اپنی کتاب میں نئی دہلی کے نہرو میموریل میوزیم اور لائبریری سے حاصل کئے جانے والی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے اسرائیل سے حاصل ہونے والے ہتھیار نہ صرف پاکستان کے خلاف استعمال کئے بلکہ یہ ہتھیار بنگلا دیشی علیحدگی پسند تنظیم ''مکتی باہنی'' کو بھی فراہم کئے گئے۔

سریناتھ راگھوان نے چین کے حوالے سے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ اس وقت کی بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ڈر تھا کہ چین بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کرسکتا ہے اس لئے بھارتی وزیر اعظم نے بھارتی سفارت خانے کے چارج ڈی افیئر برجیش مشرا کے ہاتھ چینی انتظامیہ کو جنگ سے دور رہنے کے پیغامات بھی بھجوائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں