پاکستانی فوج پر دراندازی کا بھارتی الزام بالکل بے بنیاد ہے پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر

ہمیں الزام تراشیوں سے گریز کرتے ہوئے دو طرفہ معاملات کو بات چیت کے ذریعے آگے بڑھانا چاہئے، سلمان بشیر


ویب ڈیسک November 01, 2013
پاکستانی مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید رواں ماہ نئی دہلی میں ملاقات کریں گے، سلمان بشیر فوٹو : فائل

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج پر دراندازی کا الزام مکمل طور پر بے بنیاد ہے، بھارتی حکام الزام تراشی سے گریز کریں۔


ایک ٹی وی انٹرویو میں سلمان بشیر نے کہا کہ پاکستانی فوج بھارت میں ہونے والی دراندازی میں کسی صورت میں ملوث نہیں ہے بلکہ پاکستانی فوج کی جانب سے ساری صورتحال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا ہ لہٰذا بھارت کو پاکستان پر الزامات سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں الزام تراشیوں سے گریز کرتے ہوئے دو طرفہ معاملات کو بات چیت کے ذریعے آگے بڑھا کر اعتماد کی فضا بحال کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔


سلمان بشیر نے اپنے انٹرویو میں رواں ماہ پاکستانی مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کی بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات کی تصدیق بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |