کراچی میں 2 بینک ڈکیتیاں ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرار سیکیورٹی گارڈ قتل
دونوں بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان کی عمریں 18 سے 25 سال کے درمیان تھیں، ایس ایس پی
شہر کے مختلف علاقوں میں 15 منٹ میں 2 بینک ڈکیتیوں کے دوران ملزمان40 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے، مزاحمت پر ایک بینک کا سیکیورٹی گارڈ قتل جبکہ ایک کو اغوا کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع وسطی کے علاقے بفرزون میں صبح ساڑھے 10 بجے کے قریب 6 ڈاکو ایک نجی بینک سے 8 سے 10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا، جبکہ ملزمان جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج اور بینک کے ایک سیکیورٹی گارڈ کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔
دوسری جانب 11 بجے کے قریب 5 سے 6 ملزمان پاپوش نگر میں واقع نجی بینک سے 25 سے 30 لاکھ کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے، جبکہ واردارت کے دوران ملزموں نے بینک میں موجود سیکیورٹی گارڈ اور عملے کو یرغمال بنا رکھا تھا، ایس ایس پی سنٹرل عامر فاروقی کا کہنا ہے کہ دونوں بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان کی عمریں 18 سے 25 سال کے درمیان تھیں، تاہم پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔