ISLAMABAD:
وفاقی وزير داخلہ رحمان ملک نے كہا ہے كہ بھارتی وزير خارجہ ایس ایم کرشنا كے دورہ پاکستان كے موقع پر دونوں ممالک كے عوام كی سہولت کے لئے ويزا اجرا کے قوانین ميں نرمی پیدا کرنے كيلئے اقدامات کئے جائيں گے۔
اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں درگاہ حضرت نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین سے بات چیت کرئے ہوئے رحمان ملک نےكہا كہ پاکستان کو احساس ہے كہ كراچی سے بھارت جانے والے افراد كو کافی مشكلات كا سامنا کرنا پڑتا ہے اوراگر بھارت اپنا ويزا آفس یہاں كھولنا چاہے تو اس پر حکومت کو كوئی اعتراض نہيں ہوگا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ پاكستان اور بھارت كے درميان ويزا كے مسائل جلد حل ہو جائيں گے اور معمرافراد ، تاجر برادری، صحافی اور شادی كے لئے جانے اورآنے والے افراد كے لئے ويزے کا حصول آسان ہوجائے گا۔