سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن 40 برس کی ہوگئیں

1973 میں پیدا ہونے والی اداکارہ نے 1994 میں مس ورلڈ کا مقابلہ جیتا اور 1997 میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا


ویب ڈیسک November 01, 2013
ایشوریا کی مشہور فلموں میں ’’ہم دل دے چکے صنم‘‘، ’’تال‘‘، ’’جوش‘‘، ’’محبتیں‘‘، ’’دیو داس‘‘، ’’جودھا اکبر‘‘ اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

سابق مس ورلڈ اورلاکھوں دلوں پر ایک عرصے تک راج کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن آج اپنی 40ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں یکم نومبر 1973 کو پیدا ہونے والی ایشوریہ رائے بچن 1994 میں مس ورلڈ کا مقابلہ جیت کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں اور پھر 1997 میں فلم ''اور پیار ہوگیا'' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تاہم ان کی پہلی ہٹ فلم ''ہم دل دے چکے صنم'' تھی، اس کے بعد ایشوریا نے ''تال''، ''جوش''، ''محبتیں''، ''دیو داس''، ''جودھا اکبر'' اور 'گزارش'' سمیت 40 سے زائد تامل، ہندی، بنگالی اور انگلش فلموں میں کام کیا اور کئی ایوارڈز جیتے۔

ایشوریا رائے کے بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان سے رومانس کے چرچے بھی خبروں کی زینت بنے تاہم پھر انہوں نے2007 میں بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن سے شادی کی اور نومبر 2011 میں ایک بیٹی ارادھیا کی ماں بنیں، بیٹی کی پیدائش کے بعد 40 سالہ حسینہ اب اپنے پسندیدہ ہدایت کار مانی رتنم کی فلم میں ریبیکا کے ساتھ پھر بالی ووڈ میں انٹری دینے آرہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں