لاہورکی ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی سے بچاؤ کے لئے 3 ٹاؤنز میں ایمرجنسی نافذ کردی

انتظامیہ نے تینوں ٹاؤنز میں ڈینگی کے خلاف خصوصی مہم جاری رکھنے کے احکامات جاری کردیئے۔


ویب ڈیسک November 01, 2013
تینوں ٹاؤنز کی حدود میں اب تک درجنوں افراد ڈینگی کے جان لیوا مرض کا شکار ہو کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس / فائل

ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی سے بچاؤ کے لئے 3 ٹاوئنز میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے داتا گنج بخش ٹاؤن، راوی ٹاؤن اور شالیمار ٹائون میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تینوں ٹاؤنز کی حدود میں اب تک درجنوں افراد ڈینگی کے جان لیوا مرض کا شکار ہو کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، انتظامیہ نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے تینوں ٹاؤنز میں ڈینگی کے خلاف خصوصی مہم جاری رکھنے کے احکامات جاری کردیئے، جبکہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ جواد رفیق ملک اور وزیر خوراک بلال یسین نے ڈینگی پر قانو پانے کے لئے ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا۔

دوسری جانب پنجاب میں ڈینگی کا مرض شدت اختیار کرگیا، مختلف شہروں میں ڈینگی کے 40 سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں، راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں ڈینگی کا ایک مریض جاں بحق جبکہ 65 نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں