شام پراسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کو بھیجے جانے والے متعدد میزائل تباہ

امریکی حکام نے اسرائیلی حملے کی تصدیق کی تاہم تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔


AFP November 01, 2013
اسرائیلی طیاروں نے حملہ شامی صوبے لاذقیہ میں فوجی ایئربیس پر کیا۔ فوٹو: وکی پیڈیا

شامی ایئربیس پر اسرائیلی حملے میں لبنان کی عسکری جماعت حزب اللہ کو بھیجے جانے والے متعدد میزائل تباہ ہو گئے ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے اسرائیلی حملے کی تصدیق کی تاہم مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا جب کہ عرب ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شام کے شمالی صوبے لاذقیہ میں قائم فوجی ایئربیس پر ہونے والے متعدد دھماکے اسرائیلی حملے کی وجہ سے ہوئے جن میں لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ کو بھیجے جانے والے زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائلوں کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب ایک اسرائیلی ویب سائٹ نے لبنانی ٹی وی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لاذقیہ میں ہونے والا حملہ ترکی نے کیا ہے جس میں شام کی جانب سے ترکی کے طیارے کو گرائے جانے واقعے کا بدلہ لیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں