حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہمارے مطالبات تسلیم کرے کالعدم تحریک طالبان

حکومت کی جانب سے اب تک مذاکرات کے لئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا صرف میڈیا پر ہی یہ باتیں کی جارہی ہیں، شاہد اللہ شاہد

گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ آئینی حدود میں رہتے ہوئے طالبان سے مذاکرات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اب تک مذاکرات کے لئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اگرحکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہمارے مطالبات تسلیم کرے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے متعلق حکومت محض میڈیا پر اعلانات کررہی ہے تاہم ابھی تک حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر رابطہ نہیں کیا گیا۔ شاہد اللہ شاہد نے کہاکہ مذاکرات کے آغاز کا مطلب ایک میز پر بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہے لیکن ابھی تک ایسا کچھ نہیں ہوا۔ اگر حکومت مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہے تو ہمارے مطالبات تسلیم کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے برطانیہ کے نائب وزیر اعظم نک کلیگ سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ آئینی حدود میں رہتے ہوئے طالبان سے مذاکرات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Load Next Story