فلم کی شوٹنگ کے دوران میری بیٹی آرادھیا عامر خان سے بہت مانوس ہوگئی ابھیشک بچن

فلم دھوم تھری کی شوٹنگ کے دوران آرادھیا عامر خان سے اتنی مانوس ہوگئی کہ دونوں ایکدوسرے کے پکے دوست بن گئے، ابھیشک بچن


ویب ڈیسک November 01, 2013
فلم دھوم تھری کی شوٹنگ کے دوران آرادھیا عامر خان سے اتنی مانوس ہوگئی کہ دونوں ایکدوسرے کے پکے دوست بن گئے، ابھیشک بچن فوٹو؛فائل

بالی ووڈ اداكار ابھیشک بچن نے كہا ہے كہ ان كی ایک سالہ بیٹی آرادھیا مسٹر پرفیكٹ عامر خان سے فلم ''دھوم تھری'' کی شوٹنگ کے دوران بہت مانوس ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشک بچن کا کہنا ہےکہ شکاگو میں دھوم تھری کی شوٹنگ کے دوران میری بیٹی آرادھیا نے پوری شام عامر خان کے ساتھ گزار دی اور اس دوران ارادھیا عامر کے ساتھ باتوں میں مگن رہی۔ ابھیشک بچن نے کہاکہ آرادھیا مسٹرپرفیکٹ سے اتنی مانوس ہوگئی کہ دونوں آپس میں اچھے دوست بھی بن گئے ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ دھوم تھری کے لئے عامر خان اور ابھیشک بچن کی شوٹنگ کے دوران مسٹر پرفیکٹ کی اہلیہ کرن راؤ اور ان کا بیٹا آزاد جب کہ ایشوریہ اور ان کی بیٹی آرادھیا بھی فلم کے سیٹ پر موجود تھیں۔ وجے کرشنہ اچاریہ کی ہدایت کاری میں بننے والی دھوم سیریز کی تیسری فلم دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں