وزیر داخلہ کل قوم کو طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارطالبان سےمذاکرات کےحوالےسےفوکل پرسن ہیں، وہ کل قوم کواس حوالےسےاعتمادمیں لیں گے، پرویزرشید


ویب ڈیسک November 01, 2013
طالبان سے مذاکرات کی باتیں اونچ نیچ کا شکار ہیں لیکن اب بہت سی چیزوں پر قابو پا لیا گیا ہے، پرویز رشید۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اب ماحول بن گیا ہے کہ طالبان سے مذاکرات شروع کیے جائیں اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کل قوم کو اس حوالے سے اعتمادمیں لیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کی باتیں نشیب وفرازکا شکار رہیں لیکن اب بہت سی چیزوں پر قابو پا لیا گیا ہے، اب ماحول بن گیا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا آغاز کیا جائے، وفاقی وزیرداخلہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے فوکل پرسن ہیں اور وہ کل پریس کانفرنس کرکے قوم کو مذاکرات کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ڈرون حملوں کے حوالے سے موقف واضح ہے، ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر حملہ ہیں اور انہیں بند ہونا چاہیے۔

دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان (پاکستان) کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے غیرملکی خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے ابھی تک مذاکرات کے لئے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے، حکومت اگر مذاکرات ميں سنجیدہ ہے تو وہ ہمارے مطالبات تسلیم کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں