سکندر بخت کا پاکستانی كركٹرز كو چینی ساختہ موبائل سے تشبیہہ دینے پر چینی کھلاڑیوں كا احتجاج

ہماری مصنوعات دنیا بھر میں مشہور ہیں ان كے بارے میں یہ تاثر درست نہیں، چینی پلیئرز


Online November 01, 2013
پاكستانی كركٹر چینی موبائل فون جیسے ہیں اگر چل گئے تو ٹھیک ورنہ ٹیم مشكلات سے دوچار ہوسكتی ہے، سکندربخت فوٹو: فائل

سابق فاسٹ بولر سكندر بخت کی جانب سے پاكستانی كركٹرز كو چینی ساختہ موبائل فون سے منسوب كرنے پر چینی كركٹرز نے شدید احتجاج کیا ہے۔

رپورٹس كے مطابق پاكستان كے سابق فاسٹ بولر سكندر بخت نے پاكستان اور جنوبی افریقا كے درمیان پہلے ون ڈے میچ پر تبصرہ كرتے ہوئے پاكستانی كھلاڑیوں كو تنقید كا نشانہ بناتے ہوئے كہا تھا كہ پاكستانی كركٹر چینی موبائل فون جیسے ہیں اگر چل گئے تو ٹھیک ورنہ ٹیم مشكلات سے دوچار ہوسكتی ہے۔

تبصرے كے دوران چینی كركٹر جو نہ صرف میچ كے بارے میں تبصرہ سن رہے تھے انہوں نے اپنے كوچ راشد خان سے پوچھا كہ سكندر بخت كیا كہہ رہے ہیں تو راشد خان نے بتایا كہ وہ پاكستانی كركٹرز كو چینی موبائل سے تشبیہہ دے رہے ہیں جس پر چینی كھلاڑیوں نے شدید احتجاج كیا اور كہا كہ چینی مصنوعات دنیا بھر میں مشہور ہیں چینی مصنوعات سے پاكستانی كركٹرز كو جوڑنا غلط ہے اور یہ تاثر درست نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں