پی سی بی کی غفلت سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اپنی افادیت کھونے لگا
اسٹیڈیم میں موجود شائقن کے لیے مختص بلاکس کی چھتیں پانی سے ٹپکنے لگیں
پاکستان کرکٹ بورڈ کی غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اپنی افادیت کھونے لگا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین شیڈول ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن نے گراؤنڈ میں موجود سہولیات کی رپورٹ تیار کرکے پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کو ارسال کی لیکن میڈیا اینڈ کے قریب واقع شائقین کے بلاک کی چھتوں کو درست نہیں کیا جاسکا۔
اس غفلت کے باعث بارش کا پانی جمع ہوگیا اور شائقین کرکٹ بارش کے پانی سے مقابلہ کرتے رہے۔