پشاور میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ

محرم میں ہوائی فائرنگ،وال چاکنگ، تیزاب، مٹی کےتیل کی فروخت اور افغان مہاجرین کی نقل وحمل پرپابندی ہوگی،ڈپٹی کمشنرپشاور


ویب ڈیسک November 01, 2013
5 سے 10 محرم تک گانے بجانے جب کہ 7 سے 10 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، اعلامیہ فوٹو؛فائل

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت میں محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران ہوائی فائرنگ، وال چاکنگ، تیزاب اور مٹی کے تیل کی فروخت جب کہ افغان مہاجرین کی نقل و حمل پر محرم الحرام تک پابندی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ مساجد اور امام بار گاہوں کی دیواروں پر وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سرکاری اعلامئے کے مطابق محرم الحرام کے دوران 5 سے 10 محرم تک گانے بجانے جب کہ 7 سے 10 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں