شاہین آفریدی اور عثمان شنواری کابلی پلاو کے دیوانے نکلے

کرکٹرز نے گزشتہ روز اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کابلی پلاؤ آرڈر کیا

کرکٹرز نے گزشتہ روز اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کابلی پلاؤ آرڈر کیا

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں شاہین آفریدی اور عثمان شنواری پاکستانی کھانوں کے بجائے کابلی پلاو کے دیوانے نکلے۔


پاکستان اور سری لنکا کے مابین کرکٹ میچ نہ ہوسکا اور اس دوران پاکستانی اور سری لنکا کے کھلاڑی اپنے من پسند کھانوں کی تلاش میں رہے ایک طرف سری لنکن کھلاڑیوں نے اپنی من پسند ڈش دوسا کی فرمائش کی تو پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی من پسند کھانوں کے لیے دوستوں کو فون کیے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور عثمان شنواری نے اپنے دوست وسیم کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ کوئی ایسا ریستوران تلاش کرو جس میں اچھا اور ذائقہ دار کابلی پلاؤ ملتا ہو جس پر ان کے دوست انہیں کابلی پلاو کھلانے لے گئے۔
Load Next Story