کرکٹ کیلیے پاکستانیوں کے جنون نے رسل آرنلڈ کا دل جیت لیا
امید ہے کہ مستقبل میں نوجوان کرکٹرز بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوںگے۔
کرکٹ کیلیے پاکستانیوں کے جنون نے رسل آرنلڈ کا دل جیت لیا۔
سابق سری لنکن کرکٹر کا کہنا ہے کہ بارش کے باوجود شائقین اسٹیڈیم کا رخ کرتے رہے،امید ہے کہ آگے چل کر مزید بڑی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔
انھوں نے کہا کہ میزبان ٹیم میں شامل نوجوان کرکٹرز کو2 سے 3 سال میں تجربہ حاصل ہو جائیگا۔ پاکستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ اور جنون دونوں موجود ہیں، آج ماضی کے عظیم کرکٹرز کی کمی محسوس ہوتی ہے، البتہ امید ہے کہ مستقبل میں نوجوان کرکٹرز بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوںگے۔