درآمد کی گئی 16 کروڑ 90 لاکھ کی بھارتی مصنوعات ضبط

بغیر سلا کپڑا، غیر طلائی زیورات، رنگ وروغن، بینٹونائٹ گڈز اور دیگر اشیا شامل

بغیر سلا کپڑا، غیر طلائی زیورات، رنگ وروغن، بینٹونائٹ گڈز اور دیگر اشیا شامل (فوٹو: فائل)

VATICAN CITY:
پاکستان کسٹمز نے بھارتی مصنوعات کی درآمدپرپابندی کے باوجود ملک میں طورپر درآمد ہونے والے16کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کی بھارتی مصنوعات ضبط کرلی ہیں۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ پاکستان کسٹمز نے ان درآمدکنندگان کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں جو ملک میں پابندی کے باوجود تیسرے ملک یا مس ڈکلریشن کے ذریعے بھارتی مصنوعات کی کسٹم کلیئرنس حاصل کرنے کی کوششیں کررہے تھے، ذرائع نے بتایاکہ کسٹم حکام کواپنے خفیہ نیٹ ورک کی اطلاعات پر کنٹینروں کی ٹریکنگ، بحری جہازوں کی آمدورفت کی تصدیق کے ذریعے بھارتی مصنوعات کی نشاندہی ہوئی۔


پاکستان کسٹم کی جانب سے ضبط شدہ بھارتی مصنوعات میں بغیر سلا کپڑا، غیر طلائی زیورات، چوڑیاں ، فیشن آئٹم، چکی کے وھیلز، رنگ وروغن، بینٹونائیٹ گڈز اور دیگر اشیا شامل ہیں، واضع رہے کہ درآمدی پالیسی آرڈرمجریہ 2016کے تحت بھارتی مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائدہے اور وفاقی حکومت نے مزکورہ پالیسی میں 19اگست 2019 کوترمیم کرکے مزیدسختیاں عائد کردی تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ممبرکسٹم آپریشن ایف بی آر جواداویس آغانے ہفتے کوکراچی کسٹمز اپریزمنٹ کلکٹریٹس کاتفصیلی دورہ کرتے ہوئے حکام سے اس سلسلے میں بریفنگ لی اور بھارتی مصنوعات کی کلئیرنس کی کوششوں کوناکام بنانے پر متعلقہ افسران کی کارکردگی کوسراہا، انھوں حکام کوفیلڈ فارمیشن پرمزید کام کرنے اور ملک میں بھارتی مصنوعات درآمدات کی بیخ کنی کی ہدایات جاری کیں۔

 
Load Next Story