گوادر پورٹ آپریشنل کر دیا گیا سی فوڈ کی برآمدات شروع

فار ایسٹرن پورٹ کیلیے مچھلیوں کے 3 کنٹینرز لوڈ، فی کنٹینر اوسط مالیت 50 ہزار ڈالرز ہے


حسیب حنیف December 15, 2019
باڈر پار تجارت کم وقت میں ممکن ہو گی، کراچی پورٹ پر رش کم ہو گا، مشیر تجارت رزاق داؤد۔ فوٹو: فائل

گوادر پورٹ برآمدات کے لیے آپریشنل کر دیا گیا، گوادر پورٹ کے ذریعے سی فوڈ کی برآمدات شروع کر دی گئی۔

گوادر پورٹ کے ذریعے تجارت شروع کر دی گئی ہے،گوادر پورٹ سے سی فوڈزکے کنٹینر ایکسپورٹ کیلیے بھجوائے جانے لگے ہیں جس سے کراچی پورٹ پربھی رش کم ہوگا اور تجارتی سرگرمیاں بڑھیںگی۔

گزشتہ روز مشیرصنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے سوشل میڈیا پراپنے ایک بیان میں کہاکہ گوادرسی فوڈز کی برآمد کے لیے بھی آپریشنل کر دیاگیا۔ فارایسٹرن پورٹ کے لیے مچھلیوں کے تین کنٹینرز لوڈکئے گئے، فی کینٹرکی اوسط مالیت 50 ہزار ڈالرز ہے، گوادر پورٹ سے تجارت کے ذریعے بارڈر پارتجارت کم وقت میںممکن ہوگی،گوادر پورٹ سے برآمدات شروع ہونے سے کراچی پورٹ پررش بھی کم ہو گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔