دفتر خارجہ کی شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی شدید مذمت
دفتر خارجہ کے بیان میں تازہ ترین ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کے ڈرائیورکی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
دفتر خارجہ نے آج شام شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہیں، ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور انہیں فوری بند ہونا چاہیئے، بیان میں تازہ ترین ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کے ڈرائیورکی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے اور مزید کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے بنائے گئے ایک وفد نے کل مذاکرات کے لئے شمالی وزیرستان جانا تھا۔
واضح رہے کہ آج شام شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے علاقے ڈانڈے درپہ خيل میں کالعدم تحریک طالبان کے امیر حکیم اللہ محسود کے گھر پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں جب کہ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حکیم اللہ محسود ہلاک ہو گیا ہے۔