نیوزی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی

آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا جب کہ 20 افراد کی حالت اب بھی انتہائی تشویشناک ہے


ویب ڈیسک December 15, 2019
آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا جہاں موقع پر ہی 5 سیاح ہلاک ہوگئے تھے۔ فوٹو: فائل

جزیرے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 20 افراد کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نيوزی لينڈ کے جزیرے وائٹ آئی لينڈ میں آتش فشاں پھٹنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ریسکیو ٹیمیں اب بھی 2 افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں، ڈپٹی کمشنر پولیس کے مطابق 2 سیاحوں کی لاشوں کو اسی مقام پر دیکھا گیا تھا تاہم تلاش کے دوران سیاحوں کی لاشوں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 26 سیاح نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جس میں سے 20 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نيوزی لينڈ کے سیاحتی جزیرے وائٹ آئی لينڈ میں 48 کے قریب سیاح آتش فشاں پھٹنے کا منظر دیکھنے کیلیے آئے تھے تاہم آتش فشاں پھٹنے کے باعث موقع پر ہی 5 سیاح ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے تھے جب کہ متعدد سیاح لاپتہ تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔