فیاض الحسن چوہان پر حملہ کرنیوالوں میں سے ایک وکیل کی شناخت ہوگئی
ہربنس پورہ کے رہائشی عبدالماجد ایڈووکیٹ کے گھرچھاپہ مارا مگر موجود نہیں تھا، پولیس
پی آئی سی پر حملے کے دوران وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے ایک وکیل کی شناخت ہوگئی ہے جسے گرفتار کرنے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
لاہور پولیس نے 11 دسمبر کو پی آئی سی پر وکلا کے حملے کے دوران وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے ایک وکیل کی شناخت عبدالماجد ایڈووکیٹ کے نام سے کرلی ہے۔ جو لاہور ہی کے علاقے ہربنس پورہ کا رہائشی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : فیاض الحسن پر حملہ کرنے والا لیگی
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے اس کے گھر پر چھاپہ مارا گیا لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھا جب کہ تشدد کرنے والے دیگر 6 وکلا کی شناخت جاری ہے، جس کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔