رابی پیرزادہ شوبز چھوڑنے کے بعد دین کی تبلیغ کی راہ پر

شوبزچھوڑنے کے بعد اسلام کی طرف رخ کیا تو میں نے سوچا کہ اللہ پاک کا دین لوگوں تک پہنچاؤں، رابی پیرزادہ


ویب ڈیسک December 15, 2019
میرا دین اتنا وسیع ہے کہ جو انسان سچے دل سے توبہ کرتا ہے اسے سنبھال لیتا ہے۔،رابی پیرزادہ

سابق اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد دین کی تبلیغ کی راہ اختیار کرلی ہے۔

رابی پیرزادہ نے یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں بتایا کہ میری آج کی اور آج کے بعد کی چھوٹی سی بات اللہ پاک ، دین اور اللہ کے نبی رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات سے متعلق ہوگی، شوبزچھوڑنے کے بعد اسلام کی طرف رخ کیا تو میں نے سوچا کہ اللہ پاک کا دین لوگوں تک پہنچاؤں جیسا کہ اللہ تعالیٰ خود قرآن پاک میں ارشاد فرماتے ہیں لیکن بہت سے لوگوں نے مجھ پر تنقید کی اور کہا کہ پریشانی میں لوگ مذہب کا سہارا ہی ڈھونڈتے ہیں، لوگوں کی یہ بات بالکل درست ہے کیوں کہ میرا دین اتنا وسیع ہے کہ جو انسان سچے دل سے توبہ کرتا ہے اسے سنبھال لیتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا سے ہٹانے کیلئے پی ٹی اے متحرک

رابی نے کہا کہ میں اپنی زندگی کی بات کروں تو میں سافٹ ویئرانجینئر ہوں اور دوران پڑھائی میں نے نوکری بھی کی تاہم کم عمری میں بے تحاشہ شہرت اور پیسے ملنے کی وجہ سے شعبہ ہی بدل گیا۔ لیکن یہ بات بھی سچ ہے کہ میں سات سال کی عمر سے نماز پڑھ رہی ہوں۔ حتیٰ کہ ایسا بھی ہوا کہ مہینے بھر نماز نہیں پڑھ پاتی تھی لیکن سات سال کی عمر سے آج تک نماز سے میرا سلسلہ اور ضابطہ پوری طرح کبھی نہیں ٹوٹا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رابی پیرزادہ نے اپنی نئی زندگی کا آغازکردیا

رابئ پیرزادہ نے اپنا مسلک بتاتے ہوئے کہا کہ میں سنی ہوں کیوں کہ میں سنت پر عمل کرتی ہوں، میں وہابی بھی ہوں، کیوں کہ الوہاب اللہ پاک کا نام ہے۔میں حنفی بھی ہوں کیوں کہ میں حضرت امام ابو حنیفہؒ کو بھی مانتی ہوں اصل میں میرا مسلک اور میرا فرقہ مسلمان ہے کیوں کہ اللہ پاک نے ہم مسلمانوں کو قرآن پاک میں مسلم کہا ہے۔اُمید کرتی ہوں کہ میری یہ باتیں آپ لوگوں کو اثر کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں