نرسنگ اور مڈوائفری کے سالانہ امتحانات 25 ستمبر سے شروع ہونگے
امتحانات میں9ہزار8سو امیدواروںکی رجسٹریشن کی گئی ہے
لاہور:
سندھ نرسنگ ایگزامیشن بورڈ نے سالانہ امتحانات سال برائے2012کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
امتحانات میں9ہزار8سو امیدواروںکی رجسٹریشن کی گئی ہے،امتحانات جنرل نرسنگ، نرس مڈوائف،کمیونٹی مڈوائف اوراسپشلائزیشن کے ہوںگے، بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر ارشاد عباسی نے بتایا کہ صوبائی وزیر صحت اور بورڈ کے چیئرمین و سیکریٹری صحت کی منظوری سے کراچی سمیت صوبے بھر میں نرسنگ اور مڈوائفوں کے سالانہ امتحانات 25 ستمبر سے شروع ہوںگے۔
انھوں نے کہا کہ وزیر صحت کی ہدایت پر امتحانات کیلیے کراچی میں8 امتحانی مراکز جبکہ اندرون سندھ 10امتحانی مراکزقائم کیے ہیں، انھوں نے بتایا کہ 25 ستمبرکی صبح ساڑھے 8بجے فائنل ائیر نرسنگ کا میڈیکل سرجیکل نرسنگ،26 کو کمیونٹی ہیلتھ نرسنگ،27 کوانگریزی، 28 کو نفسیاتی نرسنگ ، 30 کونرسنگ لیڈرشپ اور یکم اکتوبر کوپاکستان اسٹیڈیزکے ہوںگے جبکہ دیگر پرچوں کا شیڈول بھی جاری کردیاگیا ہے۔