میرا نے ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے پسندیدہ کردار کا نام بتا دیا

کرداروں کا چناؤ، اُن کی لا جواب اداکاری اور تمام اداکاروں کے ڈائیلاگز بہترین ہیں، اداکارہ میرا


ویب ڈیسک December 15, 2019
کرداروں کا چناؤ، اُن کی لا جواب اداکاری اور تمام اداکاروں کے ڈائیلاگز بہترین ہیں،اداکارہ میرا۔ فوٹو: فائل

اداکارہ میرا نے مقبول ترین ڈرامہ سیریل 'میرے پاس تم ہو'کے پسندیدہ کردار کا نام بتا دیا۔

ان دنوں پاکستان بھر میں لوگوں کا موضوع بن جانے والا ڈرامہ سیریل ' میرے پاس تم ہو' مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ عام زندگی کی کہانی پر مبنی اس ڈرامے کو اصل پہچان دلانے میں ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی، عائزہ کا اہم کردار رہا ہے جوکہ اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں تاہم معاون کردار کے طور پر نظر آنے والی حرا مانی اور سویرا ندیم کی اداکاری نے بھی ڈرامے کی جانب جستجو بڑھانے میں کوئی قصر نہیں چھوڑی ہے۔

سوشل میڈیا ہو یا چھوٹی اسکرین ہر جانب بس اس ڈرامے کی دھوم مچی ہوئی ہے، ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ روز نشر ہونے والے ڈرامے کی 18ویں قسط کو یوٹیوب پر محض ایک دن میں 77 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ جب کہ شوبز سے وابستہ شخصیات بھی ڈرامے سے متعلق اپنی رائے اور پسندیدہ کردار بتانے میں پیش پیش ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس ڈرامے نے اداکارہ میرا پر بھی سحر طاری کردیا ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B6FlOR0ncck/"]

میرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ڈرامہ ' میرے پاس تم ہو' میں شہوار کی اہلیہ ماہم احمد یعنی سویرا ندیم کی ڈرامے میں پہلی دھماکے دار انٹری کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اس ڈرامے میں میرا سب سے پسندیدہ کردار سویرا ندیم کا ہے جو کہ بہترین اداکارہ ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عائزہ کو تھپڑ مارنے پر سویرا ندیم کا بیان سامنے آگیا

میرا نے یہ بھی لکھا کہ کرداروں کا چناؤ، اُن کی لا جواب اداکاری اور تمام اداکاروں کے ڈائیلاگز بہترین ہیں یہاں تک کہ تمام کردار بہترین کام سر انجام دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں