عدالتی حکم کے باوجود پولیس افسران کا ماتحت افسران کیخلاف کارروائی سے گریز

اعلیٰ پولیس افسران اپنے ماتحت پیٹی بند بھائیوں کے خلاف قلم اٹھانے سے قاصر نظرآتے ہیں


Muhammad Arshad Baig September 03, 2012
جیل حکام ان قیدیوںکوجیل بھیجتے ہیںجن سے مالی فائدہ ہوتا ہے،متعدد قیدیوںکوتین سے چھ ماہ گزرنے کے باوجودعدالتوں میںپیش نہیںکیاجاتا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: اعلیٰ پولیس افسران نے ماتحت پولیس افسران کے خلاف کارروائی کرنے کے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑادیں ۔

سیکڑوں کیسز میں ماتحت عدالتوں نے تفتیشی افسران کے خلاف محکمنہ کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے لیکن اعلیٰ پولیس افسران اپنے ماتحت پیٹی بند بھائیوں کے خلاف قلم اٹھانے سے قاصر نظرآئی ہے، اعلیٰ پولیس افسران ماتحت عدالتوںکے احکامات پرکوئی عملدرآمدنہیںکرتے بلکہ ان کی نظرمیںعدالتی احکامات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی ہیں،ہرماہ سیشن جج جنوبی حسن فیروزکی سربراہی میں ڈی آئی جی اعلیٰ حکام جیل ،سپرنٹندنٹ جیلز ، ایس ایس پیز ، سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران کا اجلاس ہوتا ہے۔

جیل حکام کو عدالتی احکامات کے تحت قیدیوں کو عدالتوں میں پیش کرنے کا حکم دیا جاتا ہے لیکن جیل حکام ان قیدیوں کو جیل بھیجتے ہیں جن سے انھیں مالی فائدہ ہوتا ہے ،متعدد قیدیوں کو تین سے چھ ماہ گزر جانے کے باوجود عدالتوں میں پیش نہیںکیا جاتا،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقدمات کے تفتیشی افسران کو پابند کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں