سانحہ اے پی ایس 8 گولیاں لگنے کے باوجود بچ جانے والا ولید عزم و حوصلے کی زندہ مثال

13 سرجریوں سے چہرہ بدل گیا، خون کے آخری قطرے تک نہیں جھکوں گا، لندن میں زیر علاج طالبعلم ولید کا پیغام


احتشام خان December 16, 2019
آج بھی لندن میں زیر علاج، 13 سرجریوں سے چہرہ بدل گیا، خون کے آخری قطرے تک نہیں جھکوں گا، طالبعلم ولید (فوٹو: فائل)

لاہور: سانحہ آرمی پبلک اسکول میں 8 گولیاں لگنے کے باوجود بچ جانے والا طالب علم ولید آج بھی دہشت گردوں کے خلاف عزم و حوصلے کی زندہ مثال ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ خون کے آخری قطرے سے دہشت گردوں کے آگے سر نہیں جھکائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ آرمی پبلک اسکول میں جسم پر 8 گولیاں کھانے والے طالب علم نے ہمت اور حوصلے کی عظیم داستان رقم کر دی، لندن میں 13 سرجریوں سے ولید کا چہرہ بدل گیا اور سانحے کو 5 سال گزرنے کے بعد بھی بہادر طالبعلم کا حوصلہ بلند ہے۔

Saniha APS Waleed 4

لندن کوئن الزبتھ ہسپتال میں زیر علاج طالب علم نے اے پی ایس شہدا کی پانچویں برسی پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں، دہشت گردی کو تعلیم سے شکست دیں گے۔

Saniha APS Waleed 3

ولید خان کا کہنا تھا کہ میری مزید 8 مزید سرجریاں ابھی ہونی ہیں لیکن جسم میں خون کے آخری قطرے تک جھکیں گے، وطن کی سلامتی اور شہدا کی قربانیوں نے مجھے حوصلہ دیا اور مکمل صحت یاب ہو کر دنیا بھر میں تعلیم کو عام کرنے کے لیے کام کروں گا۔

Saniha APS Waleed 2

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |