سرگودھا اورنوشہروفیروزمیں انڈسٹریل اسٹیٹس کا منصوبہ

پانی، بجلی، گیس، بینک ودیگرسہولتیں ایک ہی جگہ میسر ہوں گی اور سرمایہ کاری میں آسانی ہوگی، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار


Nama Nigar November 02, 2013
مزیدصنعتی علاقے قائم کرینگے،غلام مرتضیٰ جتوئی، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضی جتوئی نے کہا ہے کہ وزارت صنعت و پیداوار نے سرگودھا اور نوشہروفیروز میں انڈسٹریل اسٹیٹس قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

جس میں صنعت کاروں کو صنعتی ضروریات کی تمام سہولتیں ایک ہی جگہ پرمیسر ہوں گی اور 100، 100 ایکڑ کی مزید انڈسٹریل اسٹیٹس بھی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے بورڈ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ صنعتکاروں کو پانی، بجلی، گیس، بینک اور صنعتوں سے متعلقہ حکومتی دفاتر ایک جگہ پر پہنچانے کیلیے انڈسٹریل اسٹیٹس کا قیام ناگزیر ہے، اس سے صنعت کاروں کو سرمایہ کاری میں آسانی ہوگی اور ملک میں صنعتوں کا جال پھیل جائیگا۔



ان کا کہنا تھا کہ نوشہروفیروز اندرون سندھ صنعتی زون کیلیے نہایت مناسب مقام ہے، یہ زرعی زون ہے جہاں پھل، سبزیوں اور مویشیوں کی بہتات ہے جو نوشہروفیروز کے صنعتی زون کا خام مال بن سکتے ہیں اور ویلیوایڈیشن کے بعد علاقے کے لوگوں کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، اسی طرح سرگودھا کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں بیکلائٹ پلاسٹک سے بنائی جانیوالی اشیا خصوصاً بجلی کی اشیا صنعتوں کیلیے سازگار ہوگا۔ غلام مرتضیٰ جتوئی نے پی آئی ڈی سی کے تحت چلنے والے ادارے نیشنل انڈسٹریل پارکس سے انڈسٹریل اسٹیٹس پر کام کی صورتحال پر ہر ماہ رپورٹ طلب کر لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں