عقائدکی بنیاد پر بیگناہوں کا قتل اسلام کیخلاف سازش ہے

قائد تحریک نے تمام مکاتب فکر اورمسلک کے علماء کرام کوایک فورم پر جمع کر دکھایا.

قائد تحریک نے تمام مکاتب فکر اورمسلک کے علماء کرام کوایک فورم پر جمع کر دکھایا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
قائد تحریک الطاف حسین نے اتحاد بین المسلمین وبین المذاہب کے ساتھ مسلمانوں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم کرنے کیلیے کانفرنس کا انعقاد کیا۔


جس میں تمام مکاتب فکر اور مسلک کے علماء کرام کوایک فورم پر جمع کر دکھایا۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے انچارج محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عقائد و مسالک کی بنیاد پر بے گناہ شہریوںکا بہیمانہ قتل اسلام اور پاکستان کے خلاف گھنائونی سازش ہے۔ پاکستان کی بقاء وسالمیت کو لاحق اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلیے ہمیں فرقہ واریت کی بنیاد پر بے گناہوں کے قتل کی سازش کو اپنے اتحاد سے ناکام بنانا ہوگا۔

ملک کی ترقی و خوشحالی اوردہشت گردی کے خاتمے کیلیے اتحاد بین المسلمین کی اشد ضرورت ہے اور متحدہ قومی موومنٹ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک ہی ملک کو سنگین صورتحال سے نکال سکتے ہیں جس کیلیے ہمیں ان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے اور وہ دن دور نہیں جب ملک کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہو جائیں گی۔
Load Next Story