بنجرزمینوں پرباغات تیارکرکے دینے کا منصوبہ

باغات کے لیے پنیری آرگائنک بائیو مائع کھاد سے تیارکی جائے گی


آصف محمود December 16, 2019
بنجرزمینوں پرباغات تیارکرکے دینے کا منصوبہ فوٹو اے ایف پی / فائل

ISLAMABAD: پاکستان میں پہلی بار آرگائنک طریقے سے کاشتکاروں کو بنجرزمینوں پر مختلف پھلوں کے ماڈل باغات تیارکرکے دینے کے منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

جدیدآرگائنک طریقے سے لگائے جانیوالے پودے ڈیڑھ سے دوسال میں پھل دینا شروع کردیں گے۔ پھل بیماریوں سے پاک اورپیداوارمعمول سے 35 سے 40 فیصدزیادہ ہوگی، اس منصوبے کے تحت کاشتکاروں کو ان کی اراضی پرایک ،دو ایکڑ سے لیکر دس، بیس ایکڑ پر6 ماہ کی قلیل مدت میں امرود، مالٹا، کینو، سٹرابری سمیت مختلف پھلوں کے باغات لگا کر دیے جاتے ہیں ۔ باغات کے لیے پنیری آرگائنک بائیو مائع کھاد سے تیارکی جائے گی جس کی وجہ سے ڈیڑھ سے دوسال میں پوداپھل دینا شروع کر دے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں