چترال میں امریکی شہری نے 2 کروڑ17 لاکھ روپے کے عوض مارخورکا شکارکیا
اس رقم میں سے اسی فیصد مقامی لوگوں کو جب کہ 20 فی صد سرکاری خزانے میں جمع ہوتی ہے
امریکی شہری 82 سالہ جو لارنس نے ایک لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر کے عوض چترال کے علاقے توشی میں مارخور کا کامیاب شکار کیا۔
مارخور کے سینگ کی لمبائی تقریباً 50 انچ بتائی جاتی ہے، ڈویژنل فارسٹ آفیسر جنگلی حیات محمد ادریس کے مطابق مارخور کے شکار کے لیے باقاعدہ بولی لگائی جاتی ہے اور کامیاب بولی دہندہ کو شکار کا لائسنس مل جاتا ہے۔ ان کے مطابق اس رقم میں سے اسی فیصد مقامی لوگوں کو جب کہ 20 فی صد سرکاری خزانے میں جمع ہوتی ہے۔