وزیراعظم عمران خان سے بحرین کے ولی عہد کی ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں


ویب ڈیسک December 16, 2019
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں فوٹو:ٹوئٹر

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بحرین پہنچ گئے۔

بحرین پہنچنے پر ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد بن عیسی الخلیفہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کی الحضیبہ محل میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ عمران خان بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔



وزیراعظم سلطنت بحرین کے قومی دن کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ اس موقع پر عمران خان کو بحرین کے سب سے بڑے سول ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ بحرین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اضافے کا باعث بنے گا۔

علاوہ ازیں دورے سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے امریکی سینٹر لنزے گراہم نے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں