وزیرداخلہ کا سیاسی رہنماوں سے رابطہ ملکی سیکیورٹی صورت حال پرتبادلہ خیال

وزیرداخلہ نے وزیراعظم نواز شریف کو فون کرکے حکیم اللہ محسود کی مبینہ ہلاکت کی اطلاع دی۔


ویب ڈیسک November 02, 2013
وزیرداخلہ خورشید شاہ، عمران خان، منور حسن اور مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ کر کے سیاسی صورت حال پر بات چیت کی۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کی مبینہ ہلاکت کے بعد وزیراعظم نوازشریف اوراپوزیشن لیڈرسمیت سیاسی رہنماوں سے رابطہ کیا اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی نے برطانیہ میں موجود وزیراعظم نوازشریف سمیت اپوزیشن لیڈرسید خورشیدشاہ، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، جماعت اسلامی کے امیر منور حسن، جمعیت علمائے اسلام ف کےسربراہ مولانافضل الرحمٰن اوردیگررہنماوں سےرابطےکئے اور دہشتگردی اورسیکیورٹی صورت حال پر بات چیت کی۔ ادھرترجمان دفترخارجہ نےکہا۔ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے منافی ہیں۔ڈرون حملے فوری بند کئے جائیں۔

دوسری جانب حکیم اللہ محسود کی مبینہ ہلاکت کی اطلاع کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل نے سیکیورٹی انتظامات کے لئے صوبوں کے فوکل پرسنز کو آگاہ کر دیا گیا اور ملک بھرمیں سول آرمڈ فورسز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں