پشاور ہائیکورٹ کے باہر دھماکے سے پولیس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی

دھماکے میں 4 سے 5 کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا، بم ڈسپوزل یونٹ


ویب ڈیسک December 16, 2019
حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے، پولیس فوٹو: فائل

LONDON: ہائی کورٹ کے باہر رکشے میں دھماکے سے پولیس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے باہر ایک رکشے میں اس وقت دھماکا ہوا جب وہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے تاہم حادثے میں 11 افراد زخمی ہوئے، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرلیا گیا جس نے سرچنگ کے بعد علاقے کو کلئیر قرار دیا۔

سی سی پی پشاور کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بارودی مواد استعمال ہوا۔ بی ڈی یو ٹیم کی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 4 سے 5 کلو گرام دیسی ساختہ بارودی مواد استعمال ہوا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ہائی کورٹ گیٹ کے سامنے رکشہ پہنچتے پی دھماکا ہوتا ہے، پولیس نے اجمل نامی رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |