پاکستان انفارمیشن کمیشن کی ویب سائٹ کا افتتاح
شہری کسی بھی محکمےسےمتعلق معلومات ویب سےحاصل کرسکتے ہیں، فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کی ویب سائٹ کا افتتاح کردیا جس کے تحت شہری جاننے کے حق کے تحت سرکاری محکموں سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے انفارمیشن سروسز اکیڈمی میں پاکستان انفارمیشن کمیشن کی ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن کمیشن کےلیے7 کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے، وزیراعظم نے تین انفارمیشن کمشنر تعینات کیے ہیں اور پاکستان انفارمیشن کمیشن کے پاس اب تک 220 درخواستیں آ چکی ہیں جن میں سے اب تک 100 درخواستیں نمٹائی جا چکی ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انفارمیشن کمیشن سے مستند اطلاعات میسر ہوں گی، اس منصوبے کے تحت شہری کسی بھی سرکاری محکمے اور حکومتی امور سےمتعلق معلومات ویب سائٹ سےحاصل کرسکتے ہیں، حکومت معلومات کی توثیق کرکے ویب سائٹ پر ڈالے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان انفارمیشن کمیشن اور غیر سرکاری تنظیم ٹی ڈی ای اے کے تعاون سے اس ویب سائٹ کا آغاز کیا ہے۔