راولپنڈی میں بچوں کو زائد المیعاد پولیو ویکسین پلادی گئی

ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگر نے اسٹور کیپر کو معطل کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی


ویب ڈیسک December 16, 2019
ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگر نے اسٹور کیپر کو معطل کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی فوٹو: فائل

چک بیلی روڈ ڈھوک بدھال میں بنیادی مرکز صحت میں بچوں کو پولیو کی زائد المیعاد ویکسین پلادی گئی۔

راولپنڈی میں صبح نو بجے بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کا آغاز کیا گیا تو ڈھوک بدھال میں فراہم کردہ ویکسین ایکسپائر ہونے کا انکشاف ہوا جس پر ورکرز کو فون کرکے ویکسینیشن کا عمل روکنے کا کا حکم دیا گیا۔

انسداد پولیو مہم ٹیم کو آدھے گھنٹے بعد پتا چلا کہ ویکسین ایکسپائرڈ تھی اور اس دوران متعدد بچوں کو پولیو ویکسین کے ایکسپائر قطرے پلادیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگر نے اسٹور کیپر کو معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو اگلے 24 گھنٹوں میں تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گی۔

ڈی سی نے بتایا کہ زائد المیعاد پولیو ویکسین پینے سے کسی بچے کی صحت خراب نہیں ہوئی اور پورے ضلع میں نئی پولیو ویکسین فراہم کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |