بھارتی حکومت اقلیتوں کے خلاف امتیازی پالیسیاں اپنا رہی ہے وزیراعظم

امن و استحکام کے مزید بگاڑ کو روکنے کے لئے امریکا کو مستقل توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے، وزیراعظم

خطے میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لئے پاکستان اور امریکا کے مابین شراکت داری اہم ہے، وزیراعظم فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اقلیتوں کے خلاف امتیازی پالیسیاں اپنا رہی ہے، امن و استحکام کے مزید بگاڑ کو روکنے کے لئے امریکا کو مستقل توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینٹر لنڈ سے گراہم کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، اعلامئے کے مطابق اقتصادی تعاون ، مارکیٹ تک رسائی میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری پر خصوصی بات چیت کی گئی، جب کہ خطے بالخصوص مقبوضہ کشمیر اور افغانستان میں امن و استحکام کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم نے سینیٹر گراہم کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے بھی آگاہ کیا۔


وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت اقلیتوں کے خلاف امتیازی پالیسیاں اپنا رہی ہے، خطے میں امن و استحکام کے مزید بگاڑ کو روکنے کے لئے امریکا کو مستقل توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغان امن اور مفاہمت کے عمل میں اپنا سہولت کاری کا کردار ادا کرتا رہے گا، خطے میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لئے پاکستان اور امریکا کے مابین شراکت داری اہم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے اقدامات تیز کرنا ناگزیر ہے۔

اس موقع پر سینیٹر گراہم نے افغان امن عمل میں پاکستان کی مستقل حمایت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور قبائلی علاقوں کو ترقیاتی دھارے میں شامل کرنے میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا جب کہ سرحدی باڑ لگانے کے اقدام پر پاکستان کی تعریف کی۔
Load Next Story