جامعہ ملیہ اسلامیہ کے معاملے پراکشے کمارکا دوغلا پن سامنے آگیا

سوشل میڈیا پر صارفین نے اکشے کمار کو مودی کا چیلا قرار دیتے ہوئے انہیں بزدل اورجھوٹا کہا


ویب ڈیسک December 16, 2019
سوشل میڈیا پر صارفین نے اکشے کمار کو مودی کا چیلا قرار دیتے ہوئے انہیں بزدل اورجھوٹا کہا

بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے مشہوراداکاراکشے کمارنے جامعہ ملیہ اسلامیہ طلبہ پروحشیانہ تشدد کی ویڈیو کے معاملے پراپنا دوغلا پن دکھا دیا۔

اکشے کمارمسلمانوں کے خلاف اپنے متنازع بیان دینے یا مختلف سوشل میڈیا پوسٹ کے باعث اکثراپنے ہی مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنتے ہیں اوراس باربھی انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پروحشیانہ تشدد کی ویڈیو کولائک کرکے خطرہ مول لیا تاہم اداکارنے کچھ ہی دیربعد 'اَن لائک' Unlike کردیا تھا۔

اس حوالے سے اکشے نے ٹوئٹرپربیان دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پروحشیانہ تشدد کرنے کی ویڈیوکو میں نے 'لائک' غلطی سے کیا تھا، در اصل دوسری ٹوئٹس کو دیکھتے ہوئے مجھ سے لائک ہوگیا تھا تاہم تھوڑی ہی دیر بعد جب مجھے احساس ہوا توفوراً ہی اسے 'اَن لائک' کردیا تھا کیونکہ میں اس طرح کسی بھی تشدد کا حامی نہیں۔



اداکارکے اس بیان کے بعد ٹوئٹر پر'بائیکاٹ کینیڈیئن کمار' ٹرینڈ کرنے لگا جب کہ صارفین نے انہیں کھری کھری سناتے ہوئے خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دہلی میں کشمیر کا منظر؛ بھارتی پولیس کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پر وحشیانہ تشدد

ایک صارف نے اکشے کمارکو وڈیولائک کرنے پرمودی کا چیلا قرار دے دیا۔



ایک اورصارف نے کہا کہ بزدل اکشے کمار، جب لائک کیا ہے تو قبول بھی کرو۔



ایک اور صارف نے اکشے کمار کو بزدل قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف فلموں میں ہیرو بنتے ہیں جب کہ جامعہ کا طالب علم ان سے زیادہ بہادرہوتا ہے۔



دوسری جانب کتنے ہی صارفین نے بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی کوجھوٹا قراردیا اورکہا کہ یہ لائک انہوں نے غلطی سے نہیں بلکہ جان بوجھ کرکیا۔

https://twitter.com/Vishj05/status/1206464548812648450

واضح رہے کہ بھارت بھرمیں مسلمانوں کے خلاف مذہبی امتیازی سلوک پر مبنی قانون کی منظوری کے خلاف احتجاج جاری ہے جب کہ آج بھارتی پولیس متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پر ٹوٹ پڑی اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں