سانحہ اے پی ایس کی یاد میں خصوصی نغمہ جاری
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری نغمے کو زائر علی بگھا نے گایا ہے
سانحہ اے پی ایس کی یاد میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے خصوصی نغمہ جاری کیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے پشاور میں سانحہ اے پی ایس کے 5 سال مکمل ہونے پر خصوصی نغمہ جاری کیا ہے، یہ نغمہ بھی ماضی کی طرح معروف موسیقار ساحر علی بگھا کی تخلیق ہے اور اسے ان کے بیٹے زائر علی بگھا نے گایا ہے۔ یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا کی دیگر ویب سائیٹس پر اس نغمے کو 'ہمیں آگے ہی جانا ہے' کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔
نغمے کے ساتھ پیغام میں تحریک کیا گیا ہے کہ قومیں جدو جہد کے ذریعے ہی ترقی کرتی ہیں اور پر عزم لوگ ہی کامیاب ہوتے ہیں، ہم متحد ہیں اور ثابت قدمی سے کامیابی کی جانب گامزن ہیں، ہم پائیدار امن اور خوشحالی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔
https://www.youtube.com/watch?v=e3s_LaoWbTc