ڈالر کی قدر بڑھنے کے باوجود سونے کی قیمت مستحکم

سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 84850 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 72746 روپے رہی


ویب ڈیسک December 16, 2019
بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1476ڈالر رہی. ۔فوٹو: فائل))

انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوا جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 154 روپے 96 پیسے سے بڑھ کر 155 روپے پر بند ہوا، جب کہ عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1476 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔

قیمتوں کے برقرار رہنے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 84 ہزار 850 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 72 ہزار 746 روپے رہی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 980 پرمستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیرکسی تبدیلی کے840 روپے20 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں