پاکستان میں تعلیم اور صحت کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کی ضرورت ہے تانیہ ایدروس

ہر شے ڈیجیٹلائز ہورہی ہے، پاکستان میں اس فیلڈ میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، سربراہ ڈیجیٹل پاکستان وژن مہم


Staff Reporter December 15, 2019
ہر شے ڈیجیٹلائز ہورہی ہے، پاکستان میں اس فیلڈ میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، سربراہ ڈیجیٹل پاکستان وژن مہم (فوٹو: فائل)

وزیر اعظم کے پروگرام ''ڈیجیٹل پاکستان وژن مہم'' کی چیف تانیہ ایدروس نے آئندہ 6 ماہ میں ڈیجیٹلائزیشن پر کام کرنے کے حوالے سے منصوبہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ضرورت ہے۔

کراچی میں عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں طلبا سے ملاقات کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ اور آنے والا دور جدید سے جدید تر ہوتا جارہا ہے، ہر شے ڈیجیٹلائز ہورہی ہے، پاکستان میں اس فیلڈ میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر طلبہ نے تانیہ سے مختلف سوالات بھی کیے اور اپنے پراجیکٹس پر بات کی۔

تانیہ ادرس نے کہا کہ میں چاہتی ہوں طلبہ کے خیالات اور سوچ کو سمجھ سکوں، پاکستان میں لوگ آن لائن روزگار حاصل کر رہے ہیں صحت اور تعلیم کے شعبوں کو ڈیجیٹل بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان خود ڈیجیٹل پاکستان مہم کو دیکھ رہے ہیں طلبہ تھوڑا انتظار کریں پلان ترتیب دینے کے بعد اس پر بہت جلد عمل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں