پی پی نے ہر دور میں غریبوں کی مدد کی زاہد بھرگڑی

نادرا ملازمین کو مستقل کر کے روزگار کا تحفظ دیاگیا، حیدرآباد میں تقریب سے خطاب.


Numainda Express September 03, 2012
نادرا ملازمین کو مستقل کر کے روزگار کا تحفظ دیاگیا، حیدرآباد میں تقریب سے خطاب۔ فوٹو: ایکسپریس

HUNZA: صوبائی وزیر ماہی گیری زاہد علی بھرگڑی نے کہا ہے کہ نادرا ملازمین کو مستقل کرنا، ماضی کی حکومتوں میں سوئی گیس سمیت مختلف محکموں سے برطرف کیے گئے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار پر بحال کرنا اور سندھ کے ہزاروں بیروزگاروں کو ملازمت فراہم کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے نعرے روٹی کپڑا اور مکان پرعملدرآمد کا واضح ثبوت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نادرا ایمپلائز یونین سندھ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ نادرا ملازمین کی جدوجہد، صدر مملکت آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ہدایات پر ہزاروں ملازمین کو مستقل کر کے ان کے روزگار کو تحفظ دیاگیا ہے اور اب ان اداروں کے ملازمین کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ اپنا فرض ایمانداری سے ادا کرتے ہوئے قوم کی خدمت کریں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پی پی نے اپنے ہر دور میں غریب عوام کی مدد کی ہے اور اس دور میں بھی غریب کسانوں میں 45 ہزار ایکڑ زرعی زمین تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر امان اللہ سیال، قموس گل خٹک، عبدالجبار رحمانی، رضا خان سواتی، ضیاالرحمٰن ساسولی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں