بلاول اور بختاور نے کچھوؤں کے بچے سمندر میں چھوڑ دیے

سندھ جنگلی حیات کا عملہ افزائش نسل کا لگا تار 40 سے 60 دنوں تک مکمل دیکھ بھال کرتا ہے، سندھ وائلڈ لائف


ویب ڈیسک December 16, 2019
سندھ جنگلی حیات کا عملہ افزائش نسل کا لگا تار 40 سے 60 دنوں تک مکمل دیکھ بھال کرتا ہے، سندھ وائلڈ لائف ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے ہاکس بے پر ریسکیو کیے گئے گرین ٹرٹل کے بچوں کو سمندر میں چھوڑ دیا۔

ترجمان سندھ وائلڈ لائف کے مطابق بلاول بھٹوزرداری اور بختاوربھٹوزرداری نے ہاکس بے پر ریسکیو کیے گئے گرین ٹرٹل کے بڑی تعداد میں انڈوں سے نکلنے والے کچھوؤں کو سمندر کے پانی میں چھوڑ دیا۔



 

ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے جنگلی حیات ناصر حسین شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کو بتایا کہ محکمہ جنگلی حیات سندھ گزشتہ 34 برسوں سے سمندری کچھوؤں کے تحفظ میں مصروف ہے اور اسی بنا پر انہیں ملک کا پہلا صدارتی تمغہ بھی دیا گیا۔



ترجمان سندھ وائلڈ لائف کے مطابق ہرسال اکتوبر کے مہینے میں سبز کچھوؤں کی مادہ بڑی تعداد میں ہاکس بے اورسینڈزپٹ کے سینڈی بیچ پر پہنچتے ہیں اورانڈے دینے کے بعد انہیں سمندری ریت میں دفن کردیتے ہیں، سندھ جنگلی حیات کا عملہ افزائش نسل کا لگا تار 40 سے 60 دنوں تک مکمل دیکھ بھال کرتا ہے اوربعد ازاں انڈوں سے نکلنے والے کچھووں کے بچوں کو سمندر میں چھوڑدیا جاتا ہے۔



ترجمان سندھ وائلڈلائف کے مطابق تحقیق سے یہ بات ثابت ہے کہ کئی دہائیوں بعد بھی مادہ کچھوا انڈے دینے اسی مقام پر آتی ہے جہاں وہ پیدا ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں