قومی ویمنز والی بال چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی

فائنل میں ایچ ای سی کو مات، اسلام آباد نے پنجاب کو تیسری پوزیشن سے محروم کردیا


APP November 02, 2013
تیسری پوزیشن کیلیے پنجاب اور اسلام آباد کے مابین میچ اسی مارجن سے میزبان ٹیم نے جیتا۔ فوٹو: فائل

قومی ویمنز والی بال چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی، فائنل میں ایچ ای سی کو 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تیسری پوزیشن کے میچ میں پنجاب کو اسلام آباد کے ہاتھوں اسی مارجن سے مات ہوئی۔ اختتامی تقریب میں پی او اے کے صدر اکرم ساہی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ قومی ویمنز والی بال چیمپئن شپ میں 10 ٹیموں نے حصہ لیا، فیصلہ کن معرکہ گذشتہ روز ہوا جس میں ایچ ای سی کیخلاف واپڈا نے 3-0 سے آسان فتح حاصل کی۔ تیسری پوزیشن کیلیے پنجاب اور اسلام آباد کے مابین میچ اسی مارجن سے میزبان ٹیم نے جیتا۔



بعدازاں اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرمیجر جنرل(ر) محمد اکرم ساہی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کرنل(ر) ظفر احمد سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ یادرہے کہ ایونٹ میں شریک 10 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ اے میں واپڈا، پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا اور آزادکشمیر،بی میں ایچ ای سی، اسلام آباد، سندھ، بلوچستان اور پولیس کی ٹیمیں شامل تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں