پختونخوااسمبلی سے ڈرون کیخلاف قراردادمنظورکرائینگےعمران خان

مہنگائی کیخلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے،حقیقی اپوزیشن پی ٹی آئی کررہی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف


Online November 02, 2013
30لاکھ لوگ ٹیکس ڈیفالٹرہیں۔ حکومت اورنادرا کے پاس ڈیٹاموجود ہے۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ خیبرپختونخوااسمبلی سے ڈرون حملوں کے خلاف متفقہ قراردادمنظور کرائیں گے طالبان مذاکرات کے درمیان ڈرون حملہ ہواتو کے پی کے حکومت نیٹوسپلائی بند کردے گی۔

مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ حقیقی اپوزیشن پی ٹی آئی کی حکومت کررہی ہے۔ نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نوٹ چھاپ کرمہنگائی کابوجھ عوام پرڈال رہی ہے۔ مہنگائی پرجگا ٹیکس لگاکر حکومت خزانہ بھررہی ہے۔ 30لاکھ لوگ ٹیکس ڈیفالٹرہیں۔ حکومت اورنادرا کے پاس ڈیٹاموجود ہے۔



حکومت ٹیکس اکٹھاکرنے کے لیے قانون سازی کرے۔ انھوں نے کہاکہ 2013کے عام انتخابات میںبدترین دھاندلی ہوئی۔ حکومت نے 4حلقوں کی فنگرپرنٹس نہ کی توشفاف الیکشن کے لیے پی ٹی آئی ایسی تحریک چلائے گی جوپاکستان میں پہلے کبھی نہیں چلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں