سچن ٹنڈولکر کو بیٹنگ میں بہتری کیلیے مشورہ دینے والا ہوٹل ورکر مل گیا

ہوٹل نے اس شخص کو ڈھونڈ نکالنے کا اعلان کیا جو ویٹر نہیں بلکہ ایک سیکیورٹی اسٹاف ممبر اور ان کا نام گروپرساد ہے۔


AFP December 17, 2019
ہوٹل نے اس شخص کو ڈھونڈ نکالنے کا اعلان کیا جو ویٹر نہیں بلکہ ایک سیکیورٹی اسٹاف ممبر اور ان کا نام گروپرساد ہے۔ فوٹو: فائل

بھارت کے سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو بیٹنگ میں بہتری کیلیے مشورہ دینے والا ہوٹل ورکر مل گیا۔

چند روز قبل ٹنڈولکر نے ٹویٹر پر انکشاف کیا تھا کہ انھوں نے 19 برس قبل چنئی میں ایک ہوٹل ویٹر کے مشورے پر اپنے آرم گارڈ کو دوبارہ ڈیزائن کروا کر بیٹنگ کی بڑی خامی دور کرلی تھی، انھوں نے مذکورہ ویٹر کی تلاش کیلیے درخواست کی تھی۔ مذکورہ ہوٹل نے اس شخص کو ڈھونڈ نکالنے کا اعلان کیا جو ویٹر نہیں بلکہ ایک سیکیورٹی اسٹاف ممبر اور ان کا نام گروپرساد ہے۔

انھوں نے کہاکہ مجھے یقین نہیں تھا کہ ٹنڈولکر میرے جیسے شخص کی بات سنیں گے مگر وہ مجھ سے متفق ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔