انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31دسمبر تک توسیع

زیادہ سے زیادہ افراد اپنے ریٹرن جمع کرواکر فائلر بنیں جس سے انھیں اور ملک کو فائدہ ہو گا، تاجربرادری کومشورہ


Staff Reporter December 17, 2019
زیادہ سے زیادہ افراد اپنے ریٹرن جمع کرواکر فائلر بنیں جس سے انھیں اور ملک کو فائدہ ہو گا، تاجربرادری کومشورہ۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے آخری تاریخ 31دسمبر2019 مقرر کردی ہے۔

ایف بی آر کے اس اقدام کاکراچی چیمبرآف کامرس کے صدرآغاشہاب خان نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی مدت میں31 دسمبر تک توسیع سے استفادہ کرتے ہوئے تاجر برادری و عوام جلد از جلد ریٹرنز جمع کروائیں۔

انھوں نے تاجربرادری کومشورہ دیاکہ وہ زیادہ سے زیادہ افراد اپنے ریٹرن جمع کرواکر فائلر بنیں جس سے انھیں اور ملک کو فائدہ ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں