فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی تشکیل

الیکشن کمیشن عدالتی آبزرویشنز سے متاثر ہوئے بغیر فیصلہ سنائے، اسلام آباد ہائی کورٹ


Numainda Express December 17, 2019
الیکشن کمیشن عدالتی آبزرویشنز سے متاثر ہوئے بغیر فیصلہ سنائے، اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی طرف سے فارن فنڈنگ اسکروٹنی کمیٹی کی تشکیل کیخلاف کیس کا فیصلہ جاری کردیا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل ڈویژن بینچ کی طرف سے جاری3 صفحات کے تحریری فیصلہ میں عدالت نے الیکشن کمیشن کواکبر ایس بابر کی پی ٹی آئی کی ممبر شپ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی درخواست کا بغیر کوئی آبزرویشن مدنظر رکھے فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس حوالے سے شکایتی درخواست پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں گزشتہ سال دائر کی تھی، عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ سنگل بنچ جسٹس محسن اختر کیانی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی بظاہر کوئی وجہ ہمارے سامنے نہیں، جسٹس محسن کے فیصلے میں دی گئی آبزرویشن کیس میں حتمی نہیں، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی درخواست کا آبزرویشنز کو مدنظر رکھے بغیر فیصلہ کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں