حکیم اللہ نے چوہدری نثار کو ڈرون حملوں کی بندش یقینی بنانے کا پیغام بھجوایا تھا ذرائع

ذرائع کے مطابق حکیم اللہ محسود نے وزیرداخلہ چوہدری نثار سے بیک چینل رابطے کئے


INP November 02, 2013
بعض عالمی طاقتیں حکومت طالبان مذاکرات سے ناخوش ہیں ،چوہدری نثار۔فوٹو:فائل

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کے بعد حکومت طالبان مذاکراتی عمل کھٹائی میں پڑ گیا، حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی صورت میں ان کے پیش رومذاکرات نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حکیم اللہ محسود نے بیک چینل رابطے کئے اور وزیر داخلہ چودھری نثارکو پیغام پہنچایا تھا کہ ڈرون حملوں کے ذریعے مذاکراتی عمل ناکام بنایا جاسکتا ہے، اس لئے حکومت ڈرون حملوں کی روک تھام کیلیے یقینی اقدامات کرے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی حکومت طالبان مذاکرات کیلئے فوکل پرسن مقرر ہو نے کے بعد اکثر فکر مند رہتے ہیں اور ان کا موقف ہے کہ بعض عالمی طاقتیں حکومت طالبان مذاکرات سے ناخوش ہیں اور یہ طاقتیں مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کیلیے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |